
اسلام آباد۔۔۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کشمیر جرنلسٹس فورم کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے ،۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے عرفان سدوزئی کو فورم کا صدر اور مقصود منتظر کو سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے ،۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر جرنلسٹس فورم کشمیر کے عوام کی مضبوط آواز ہے، تحریک آزادی کشمیر، آزاد کشمیر کی سیاست اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں کشمیر جرنلسٹس فورم کا اہم کردار رہا ہے۔ عرفان سدوزئی اور مقصود منتظر کی قیادت میں فورم نئی بلندیوں پر پہنچے گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کشمیر جرنلسٹس فورم کے نومنتخب عہدیداران کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار بھی کیا ہے ،۔