
اسلام آباد ۔۔۔ حکومت نے نئے سال پر عوام کو بڑا دھچکا دے دیا ،،۔۔ اسلام آباد سے پشاور جانے والی ایم ون موٹروے پر کار کا ٹول ٹیکس 460۔ سے بڑھا 500 روپے کر دیا گیا
لاہور سے عبدالحکیم جانے والی ایم تھری پر کار کیلئے ٹول ٹیکس 650 روپے سے بڑھا کر 700 روپے کر دیا گیا۔ پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور ملتان جانے والی ایم فور پر کار کیلئے ٹول ٹیکس 850 روپے سے بڑھا کر 950 روپے کر دیا گیا ۔ ملتان سے سکھر جانے والی ایم فائیو پر کار کا ٹول ٹیکس ایک ہزار 50 روپے سے بڑھا کر1100 روپے کر دیا گیا۔ ڈی آئی خان تا ہکلہ موٹروے ایم 14 پر ٹول ٹیکس 600 روپے ہوگیا۔ نئے ریٹس کا اطلاق 5جنوری 2025 سے ہو گا