
کوٹلی ۔۔۔
عشق نےغالب نکما کردیا تو سنا تھا لیکن عشق نے نوجوان کو کچے پہنچادیا ۔ اب نہ صرف سننے کو مل رہا بلکہ نوجوان کو اس کی بھاری قیمت بھی ادا کرنا پڑی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر کے ضلع کوٹلی کے علاقہ نکیال کے مغوی وقار کو تاوان دے کر پاکستان کے مشہور علاقے کچے کے ڈاکوں سے آزاد کرا لیا گیا۔
بتایا جارہا ہے کہ چارماہ قبل ڈاکووں نے لڑکیوں کی مدد سے وقار کو جانسہ دے راولپنڈی بلا کر اغوا کیا تھا۔ لڑکیوں کے جال کے بعد ڈاکووقار کو کچے لے گئے جہاں ڈاکوں وقار کو زنجیروں سے باند کر جنگل میں تشدد کا نشانہ بناتے رہے اور اس کی ویڈیوز اہلخانہ کو بھیجتے رہے ۔ مغوی کی رہائی کی ڈاکوں نے دو کروڑ تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔
مغوی وقار کا والد اپنے بیٹے کے اغوا ہونے کے صدمہ سے وفات پاگیا ۔
مغوی کے بھائیوں نے چندہ جمع کر کے تاون دے کر اپنے بھائی کو ڈاکووں کے چنگل سے آزاد کروایا ۔ اہلخانہ کے مطابق بازیاب ہونے والے وقار کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں۔