
اسلام آباد ۔۔۔ نوے کی دہائی کی مشہور بالی ووڈ اداکارہ ممتا کلکرنی نے فلم انڈسٹری میں اپنے کیریئر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سنیاس لینے اور روحانی سفر شروع کرنے کا انتخاب کرلیا ہے۔
اپنی نازک اداوں اور خوبصورتی کی بدولت فلمی دنیا پر راج کرنے والی ممتا نے خود شناسی اور روحانی سفرکیلئے یہ فیصلہ کرلیا ۔ اس فیصلے کے بعد اب وہ ’مائی ممتا نند گری‘ کے نام سے چلی جاتی ہیں اور انہیں مہمندلیشور کے خطاب سے نوازا گیا ہے۔
اس کے فیصلے کی نشان دہی ایک علامتی رسم ہوئی ہے جو دنیاوی تعلقات کو ترک کرنے کی علامت ہے۔ ممتا نے ایک دہائی سے زیادہ کامیاب فلموں کے بعد اداکاری کو خیرباد کہہ دیا۔ شہرت سے روحانیت کی طرف تبدیلی کے اس سفر پر ہندو دھرم کے لوگ کافی متاثر نظر آرہے ہیں ۔۔ البتہ بعض لوگوں کا ماننا ہے کہ کئی اسکینڈلز کی زد میں آنے کے بعد ممتا نے یہ روپ دھارلیا ۔ ان کے کیخلاف کئی کیسز بھی ہیں جن سے بچنے کیلئے انہوں نے مندر و مذہب کا سہارا لیا ہے