
اسلام آباد کے نواحی علاقےپہیونٹ میں نوجوان کے قتل کی لرزہ خیز واقعہ سامنے آیا ہے ۔۔ تھانہ نیلور کی حدود کے رہائشی راجہ فصیل کا بے دردی سے قتل کیا گیا ۔ قاتلوں نے لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے سیملی ڈیم کی بڑی بڑی لائنوں کے مین ہول میں پھینک دیا۔
افسوسناک واقعہ کا مقدمہ والد کی مدعیت میں تھانہ نیلور میں درج کرلیا گیا ۔ مقدمہ میں دفعہ 302 اور 365 کی دفعات شامل کی گئیں۔ والد نے درخواست میں موقف اپنایا کہ میرا بیٹا راجہ فیصل 20 جنوری کو گھر نہیں پہنچا ۔ کال کرنے پر میرے بیٹے کا فون نمبر بھی بند تھا،ہسپتال پہنچنے پر دیکھا کہ میرے بیٹے کی مسخ شدہ نعش پڑی تھی،نامعلوم افراد نے مل کر باہم مشورےکر کے بے دردی سے ناحق قتل کر کے سخت ظلم کیا۔ ملزمان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے ۔۔۔