
پی ٹی آئی کے وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ۔۔۔ الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تعیناتی کے حوالے سے ابتدائی مشاورت ۔۔۔ معاملات کو آگے بڑھانے کیلئے دو رکنی کمیٹی بھی بنا دی گئی
ملک کے سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ۔۔ شہر اقتدار میں رابطوں ، ملاقاتوں اور مشاورتوں کا سلسلہ پھر چل پڑا ۔۔۔ ایک بار پھر جے یو آئی اور پی ٹی آئی کی قربتیں بڑھنے لگیں ۔۔ تحریک انصاف کا وفد مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچ گیا ۔۔۔ سربراہ جے یو آئی سے طویل ملاقات کی اور مذاکرات کے حوالے سے آگاہ کیا
پی ٹی آئی کے وفد میں اسد قیصر، عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا، سلمان اکرم راجہ اور اخونزادہ حسین شامل تھے۔ ملاقات میں الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تعیناتی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا
ملاقات کے بعد عمر ایوب کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے فروغ کے لیے مولانا کے پاس آئے ہیں۔۔۔ حکومت نے ہمارے مطالبات پورے نہیں کیے، ڈیل نہ ڈھیل، آئین اور قانون کے مطابق اسیروں کی رہائی چاہتے ہیں
سلمان اکرم راجہ بولے بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر مولانا سے ملاقات ہوئی، جو سیاسی جماعتیں آئین کے حقوق کیلئے جدوجہد کرنا چاہتی ہیں انہیں بھی ساتھ چلنے کی دعوت دیتے ہیں۔
دونوں جماعتوں نے رابطوں کیلئے اسد قیصر اور کامران مرتضی پر مشتمل دو رکنی کمیٹی بھی بنادی ۔۔ جے یو آئی کے رہنما کامران مرتضیٰ کہتے ہیں جو رابطے پی ٹی آئی سے رکے وہ آج بحال ہوئے، دونوں جماعتوں کے درمیان سیز فائر ہے، ماحول کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔
تحریک انصاف اورجمعیت علمائےاسلام کی نئی پیش قدمی سے ملکی سیاست میں نئی ہلچل پیدا ہوگئی ۔اب حکومت کا اس پر کیا رد عمل کیا ہوگا یہ بھی جلد معلوم ہوگا ۔۔۔۔