
موسم کا احوال بتانے والے ماہرین نے پیشگوئی کی ہے کہ رمضان کی مہینے میں موسم بہتر رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت ملک دے دیگر علاقوں میں موسم ماہ صیام میں معتدل رہے گا۔ کراچی میں رات کے اوقات میں سمندری ہوا چلنے سے نسبتا موسم بہتر رہنے کی توقع ہے ۔
رات کے اوقات میں درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ رہے گا ۔۔۔
موجودہ موسم کو مد نظر رکھتے ہوئے کےرمضان کی پہلے دو عشروں میں دن نسبتاً گرم اور رات ٹھنڈی ہو گی ۔
جبکہ آخری عشرہ یعنی20 مارچ سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے ،
مطلب یہ کہ رمضان کے پہلے دو عشرے روزے داروں کے لیے بہتر جب کہ آخری عشرے میں گرمی کی شدت بڑھ سکتی ہے ۔