
اسلام آباد ۔۔۔الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان پارٹی کوانتخابی نشان الاٹ کردیا۔ عوام پاکستان پارٹی کوانتخابی نشان گھڑیال الاٹ کردیاہے۔
عوام پاکستان پارٹی نے انٹراپارٹی الیکشن کے نتائج الیکشن کمیشن میں جمع کروائے تھے۔ الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان پارٹی کے انٹراپارٹی الیکشن تسلیم کیے تھے۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر ہیں۔ سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل اورسابق وزیراعلی کے پی کے مہتاب احمدعباسی عوام پاکستان پارٹی کے مرکزی عہدیداران ہیں