
راجہ سہیل سرفراز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کرنے مظفرآباد پہنچ گئے۔۔ شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے یاد شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔۔ ازلی دشمن بھارت کو دوٹوک پیغام بھی دیا ۔۔ صاف کہہ دیاکشمیر پاکستان کا حصہ تھا اور رہے گا۔۔۔ کشمیر کی خاطر تین جنگیں لڑی ہیں، دس اور لڑنی پڑیں تو انشاء اللّٰہ لڑیں گے۔۔۔
چیف آف آرمی سٹاف نے کشمیری عمائدین اور ویٹرنز سے اہم خطاب کیا۔ کہا کشمیر اور پاکستان کا رشتہ لازم و ملزوم ہے۔۔ آج نہیں تو کل عوام کی منشا کے مطابق جنت نظیرکشمیر پاکستان کا حصہ ہوگا۔۔۔۔ پ
انہوں نے کہا کہا کشمیر کل بھی پاکستان کا حصہ تھا اور رہے گا،آزادی کی شمع، کشمیریوں کی ایک پیڑھی دوسری پیڑھی کے حوالے کرتی چلی آرہی ہے۔ اگر ہم متحد اور مضبوط رہیں تو ہرمشکل کا سامنا کرسکتے ہیں، مسلمان کبھی دشمن کی تعداد یا ہتھیاروں سے معیوب نہیں ہوتا، ایمان، تقویٰ اور جہاد فی سبیلِ اللّٰہ کی بنیاد پر اللّٰہ کا گروہ ہی ہمیشہ غالب رہے گا۔۔
جنرل عاصم منیر نے مودی سرکار کو بھی پیغام دیا ۔ بولے آج، کل یا پرسوں یا تھوڑے عرصے تک مقبوضہ کشمیر میں زیادتی کرسکتے ہو مگر ہمیشہ کیلئے نہیں، کشمیر کا فیصلہ کشمیر کی عوام نے کرنا ہے، نہ کہ کسی غاصب فوج نے۔۔ کشمیر کی خاطر تین جنگیں لڑی ہیں، دس اور لڑنی پڑیں تو انشاء اللّٰہ لڑیں گے۔۔ سپہ سالار نے قائداعظم یہ فرمان بھی دہرایا کہ "کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے” کہا شہ رگ کو جسم سے کاٹنے کا مطلب زندگی کا خاتمہ ہے
کشمیری معززین نےاپنے تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نہ ہوتی، تو ہمارا حال فلسطین سے بھی بدتر ہوتا – پاک فوج اور کشمیری عوام کا اٹوٹ رشتہ ہے۔ ہمارے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں،پاکستان سے بڑھ کر کشمیر کا کوئی ترجمان نہیں ہو سکتا،