
بھارتی جرنلسٹ وکرانت گھپتا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بطور ایک جرنلسٹ یہ کہتے ہوۓ کوئی ندامت نہیں ہے کہ پی سی بی نے چیمپئز ٹرافی کیلئے اسٹیڈیم کی مرمت صرف چارماہ کے قلیل عرصے میں کی ہے ،انہوں نے کہا کہ مجھے اندزاہ نہیں تھا کہ اتنی جلدی کام ہو سکتا ہے ۔پی سی بی نے اتنے کم عرصہ کے اندر کام مکمل کرکے سب کو غلط ثابت کردیا ہے حالانکہ مجھے بھی یقین نہیں تھا کہ اتنی جلدی یہ کام کمپلیٹ ہوجاۓ گا ،معروف صحافی نے کہا کہ پی سی بی نے جو آئی سی سی کے ساتھ وعدہ کیا تھا اس پر پورا اترا ،جسکے لئے تعریف کیا جانا چاہئے ۔ ہمیں یہ ماننا پڑے گا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اس ٹورنامنٹ کی میزبانی کا پوراحقدار
تھا، پاک بھارت میچ کانٹے دار ہوگا اگر پاک بھارت میچ پاکستان میں ہوتاتو اسکا ایک الگ مزہ ہوتا