
زادجموں وکشمیر میں مہاجرین مقیم پاکستان و مہاجرین 1989 کے کوٹے کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوے رابطہ دفتر راولپنڈی میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر مقصود احمد میر جو وزیراعظم کے ساتھ ڈیوٹی پر مامور ہیں نے ڈرائیور کی خالی آسامی پر اپنے علاقے سے ڈرائیور کو قواعدو ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوے تعینات کر دیا ۔نمبر 51/54پی آئی ڈی 2025 کے تحت 10 فروری 2025 کو جاری ہونے والے حکم میں کہا گیا ہے کہ محمد خلیل خان سلہریا ولد شاہنواز خان کی تقرری ایڈہاک بنیادوں کو عرصہ 6 ماہ کیلیے کی جاتی ہے ۔
|یہ تقرری خلاف قواعد بغیر اخبار میں اشتہار دئیے اور بغیر کسی ٹیسٹ کے کی گئی ہے جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر غیر قانونی کام کے مرتکب ہوے ہیں ۔اس سے پہلے ڈرائیور کی آسامی کیلیے دو مرتبہ اشتہار دئیے گئے مگر دو ہی مرتبہ انہیں منسوخ کر دیا گیا تھا ۔یہ تقرری مہاجرین کے ارکان اسمبلی کیلیے ایک سوالیہ نشان ہے