
عوام کو کفایت شعاری اور قناعت پسندی کا درس دینے والے ارکین پارلیمنٹ اپنی تںخواہیں بڑھانے پر راضی۔۔۔۔۔ دیگر امور پر لڑنے والے ارکان پارلیمنٹ ،اپنی تنخواہوں کے معاملے پر یکجا ہیں ۔۔۔۔ تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کرنے والے اپوزیشن ارکان کے نام سامنے آگئے۔۔۔ تحریک انصاف، سنی اتحاد کونسل اور آزاد ارکان نے بھی لکھ کر دیا ۔۔ تنخواہوں میں اضافے کو حرام قرار دینے والے شاہد خٹک، چیئرمین پی اے سی جنید اکبر،انور تاج، عبدالطیف، شاہ احد علی، عادل بازئی، شفقت عباس، امجد علی خان، یوسف خان، سلیم الرحمن، حمید حسین، شیر علی ارباب، مبین عارف، سہیل سلطان، میاں غوث، فضل محمد، خواجہ شیراز، ریاض فتیانہ بھی تنخواہ بڑھانے کے خواہاں ہیں ۔۔اس کے علاوہ حاجی امتیاز، اسامہ میلہ، شیر افضل مروت نے بھی تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا،اسمبلی ذرائع کے مطابق خاتون اول پیپلز پارٹی کی آصفہ بھٹو سرکاری تنخواہ وصول نہیں کرتیں۔ ن لیگ کے صدر نواز شریف، پی پی چیئرمین بلاول بھٹو، بیرسٹر گوہر، مولانا فضل الرحمن، محمود خان اچکزئی سمیت تمام ارکان کا ماہانہ تنخواہیں لینے لگے۔۔