
خشک سالی کے بعد بدھ سے ہفتہ تک بارش کی خبر آگئی۔۔۔ طاقتور مغربی ہواؤں کا سلسلہ 18سے 22 فروری تک اثرانداز رہے گا۔۔۔محکمہ موسمیات کے مطابق مختلف شہروں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ، پنجاب کے کئی علاقوں میں 19 سے 21 فروری تک تیز بارش کا امکان ہے جب کہ جنوبی اور وسطی پنجاب میں بارشوں کے دو سے تین اسپیل ہو سکتا ہے ،اس کے علاوہ اسلام آباد اور گرد و نواح میں بھی دو روز کھل کر بارش برسے گی ،محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں ہواؤں کے سسٹم سے بارش کا امکان نہیں، کراچی میں چند روز میں بارش کا کوئی امکان نہیں، ماہر موسمیات کے مطابق بلوچستان میں کہیں کہیں ژالہ باری کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔