
اسلام آباد۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ارسلان سدوزئی
انسانی اسمگلنگ منظم گینگ کے ذریعے کی جاتی ہے۔۔۔قومی اسمبلی میں انکشاف۔۔۔وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڈ نے وقفہ سوالات میں بتایا کہ حکومتی کوشش کی باوجود مختلف گروہ انسانی سمگلنگ میں ملوث ہیں۔436 انسانی سمگلرز کو گرفتار کیا گیا ہے، یہ ظالم کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔ قومی اسمبلی اجلاس میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ وفاقی دارلحکومت میں جرائم کم ہوئے ہیں۔۔
قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت ہوا۔ مہرین رزاق بھٹو کے ہیومن ٹریفکنگ روکنے کے حوالے سے ضمنی سوالپر وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بتایا کہ میرے ڈویژن گوجرانولہ میں انسانی سمگلنگ کا مسئلہ سب سے زیادہ ہے۔ بہت سے خاندان اب بھی حادثات کا شکار، پیاروں کا انتظار کر رہے ہیں۔ انسانی سمگلنگ میں ملوث ججہ گینگ پکڑا گیا ہے۔
اجلاس کے دوران وزارت داخلہ کے جواب میں دعویٰ کیا گیا کہ وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ دو سالوں میں جرائم کی شرح میں کمی ہوئی۔ جواب کے مطابق 2023 کے مقابلے میں 2024 میں 11 فیصد کم جرائم ہوئے۔ سال 2024 میں 1596 مجرموں پر مشتمل 686 گینگز کو پکڑا گیا۔ 80 کروڑ 26 لاکھ سے زائد مالیت کی چوری شدہ اشیاء کو برآمد کیا گیا۔ اس وقت دارالحکومت میں مختلف لوکیشنز پر 3159 سی سی ٹی وی کیمرہ لگائے گئے ہیں۔جن کی مدد سے شہر کو محفوظ بنایا جارہا ہے۔وزارت داخلہ کی جانب سے غیر تسلی بخش جوابات پر اسپیکر قومی اسمبلی برہم ہوگئے، کہا اگر یہ جوابات آپ بھی نہیں پڑھ سکتے تو اراکین کیسے پڑھیں گے؟
نور عالم خان نے شکوہ کیا کہ وفاقی وزیر داخلہ گزشتہ چار ماہ سے ایوان میں نہیں آ رہے۔ بنگالیوں کے شناختی کارڈ بلانے ہونے کی وجہ سے طلباء کو مسئلہ ہے، یا تو بنگالیوں کو سمندر میں پھینک دیں یا مسئلہ حل کردیں ۔آغا رفیع اللہ نے سپیکر سے رولنگ مانگی تو اسپیکر قومی اسمبلی نے سپیشل سیکرٹری داخلہ کو مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ پارلیمانی جمہوریت میں کوئی بھی وزیر سوالات کے جواب دے سکتا ہے۔ میری تجویز ہے کہ اس معاملے پر سپیشل کمیٹی بنائی جائے
پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے گندم کے لیے کم از کم امدادی قیمت کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرئی۔ نوٹس کے مطابق گندم کے لیے کم از کم امدادی قیمت کے خاتمے نے کمزور کسانوں کو غیر محفوظ کر دیا۔ قومی اسمبلی نے اپوزیشن کے شور شرابے میں مہاجرین کی اسمگلنگ کا تدارک ترمیمی بل2025 ، سول سرونٹس ترمیمی بل 2025،دیوانی عدالتیں ترمیمی بل2024 ،پاکستان ساحلی محافظین ترمیمی بل 2024،افراد کی سمگلنگ کی روک تھام ترمیمی بل 2025 قومی اسمبلی سے کثرت رائے سے منظور کیا گیا۔پی ٹی آئی کے رکن جمشید دستی نے کورم کی نشاہدہی کر دی۔اسپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں اراکین کی گنتی کا حکم دے دیا کورم پورا ہونے پر اجلاس کی کاروائی جاری رہی۔