
اسلام آباد ،۔۔۔تحریک انصاف مالیاتی بحران کا شکار ہوگئی ۔ پارٹی نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے ارکان سے تنخواہوں میں پچاس ہزار روپے مانگ لیے
تحریک انصاف کو سنٹرل سیکرٹریٹ ملازمین کی تنخواہوں سمیت انتظامی امور کی ادائیگیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ مالی بحران سے نمٹنے کیلئے پارٹی نے ارکان اسمبلی اور سینیٹرز سے پچاس پچاس ہزار روپے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے ۔
ذرائع کے مطابق پارٹی کے مالی معاملات چلانے کے لئے رقم مانگی گئی تاہم چند ارکان نے تنخواہ سے چندہ دینے سے انکار کردیا ہے ۔ انکار کرنے والے ارکان کا موقف ہے کہ تنخواہ سے گھر چلانا مشکل ہے کیسے چندہ دیں۔ پی ٹی آئی نے ارکان اسمبلی و سینیٹرز سے سالانہ دو لاکھ 4 ہزار روپے چندہ دینے کی ہدایت کی تھی۔