
عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات لگانے پر کمشنر راولپنڈی کے حوالے سے بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔الیکشن کمیشن نے انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کا فیصلہ کیا ہے۔انکوائری رپورٹ پہلے کمیشن اجلاس میں پیش کی جائے گی اور پھر سفارشات پر من وعن عمل کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن نے تحقیقات کے لیے ایک رکنی کمیٹی قائم کی تھی ،کمیٹی نے ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں انکوائری کی تھی
رپورٹ ڈسٹرکٹ اور ریٹرنگ افسران کے بیانات پر مشتمل ہے،کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے کمیٹی میں تحریری بیان جمع کرایا تھا۔۔۔