
دھیرکوٹ ،آزاد کشمیر
رپورٹ ۔۔ صداقت عباسی
چیئرمین آل جموں و کشمیرمسلم کانفرنس یوتھ ونگ سردار عثمان عتیق خان نے کہا ہے کہ دنیا میں کوئی بھی معاشرہ تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا پوری دنیا میں جتنی بھی نامور شخصیات ہیں وہ سب سخت محنت اور اعلی تعلیم سے کامیاب ہونے ہیں. بیکن ہاوس اور سٹی سکولوں میں پڑھنے والے بچے بگڑجاتے ہیں اور ساری محنت ضائع ہوجاتی فیسیں بھی بہت زیادہ لیتے ہیں پچیس ہزار سے ایک لاکھ تک بھاری فیسیں ہیں اس لیے لوکل جو سکول ہوتے تعلیم بھی اچھی دیتے ہیں اور فیسیں بھی مناسب ہوتی ہیں۔
سیسر بگلوٹے براہیٹ فیوچر پبلک سکول میں سالانہ رزلٹ کے تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے سردار عثمان عتیق نے پرنسپل براہیٹ فیوچر سکول سیسر بگلوٹے محترمہ ساغر آزاد عباسی کو شاندار پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی. آج مجھے اپنے بچپن کے سکول کا وقت یاد آگیا براہیٹ فیوچر سکول سیسر بگلوٹے کی اس تقریب میں ہماری سپورٹس بزم ادب کی مصروفیات ہوتی ہم بھی غیرنصابی سرگرمیوں میں حصہ لیتے تھے..
انہوں نے کہا پہلے ٹاٹ سکول ہوتے تھے ٹاٹ سکول کے پڑھے لوگ بھی بڑے بڑے عہدوں پر پہنچے اور ایک کامیاب انسان بن کرسامنے آئے. میں پاکستان کے طول و عرض میں جاتا ہوں مختلف سکولوں کی تقریبات میں لیکن جو تعلیم کے ساتھ ساتھ اچھی تربیت مقامی سکولوں میں دی جاتی ہے وہ راولپنڈی اسلام آباد کے بڑے پرائیویٹ سکولوں سٹی سکول بیکن ہاوس میں نہیں دی جاتی وہاں کے پڑھے بچے بہت ماڈرن ہوجاتے یا بگڑجاتے ہیں جبکہ مقامی اور لوکل سطحی کے جو سکولوں میں جو ابتدائی تعلیم دی جاتی ہے وہ بچہ ناکام نہیں ہوتا اسے استاد کا ادب احترام کرنا اچھی طرح آتا ہے یہی اس کی کامیابی کاراز ہے..اس سے قبل نھنھے بچوں نے تقریری مقابلہ میں حصہ لیا۔
تقریب کے اختتام پر اپنی اپنی کلاس میں پوزیشنیں لینے والے بچوں میں انعامات تقسیم کئے گیے.تقریب میں مسلم کانفرنس مرکزی رہنما و چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سردار سلیم عباسی مسلم کانفرنس کے رہنما ٹھیکیدار شاہد عباسی.حاجی یسین عباسی. حاجی مشتاق. ہیڈماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول نیلہ بٹ آزاد صاحب. دبئی میں مقیم مسلم کانفرنس یوتھ ونگ بگلوٹے کے نوجوان رہنما زوہیب احمد عباسی.. مسلم کانفرنس کے بگلوٹے کے رہنما حسین عباسی تعظیم عباسی اظہر عباسی. سیٹھی امتیاز مسلم کانفرنس اوپر کلس کے رہنما نوید آزاد ایڈووکیٹ اقبال عباسی. وسیق جمیل عباسی.مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے نوجوان رہنما وقاص مشتاق ایڈووکیٹ سمیت درجنوں مرد خواتین نے شرکت کی.انھوں نے آخر میں ایک بار بھر ادارے کی پرنسپل ساغر آ ذاد اور مینجگ ڈاریکٹر نوید اذاد ایڈووکیٹ اور سٹاف کو ایک بار بھر شاندار پروگرام پیش کرنے پر مبارک باد پیش کی اور برائیٹ فیوچر پبلک سکول سیسر بگلوٹے کو بچوں کی تربیت اور ڈسپلن کے حوالے سے بہترین سکول قرار دے دیا