
راولپنڈی میں خاتون نے شوہر کے لاکھوں روپے پر ہاتھ صاف کرنے کیلئے اپنایا نیا انداز ۔۔ خاتون نے اپنے ہی شیر خار بچے کے اغوا برائے تاون کا ڈرامہ رچایا ۔۔
راولپنڈی کے علاقہ رتہ امرال میں پولیس نے شیر خار بچے کے اغوا برائے تاون کا کیس حل کردیا ۔ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اپنے 9 ماہ کے بیٹے کی اغواء برائے تاوان کی بوگس کال کرنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا ۔پولیس کے مطابق ملزمہ صوفیہ نے ون فائیو پر کال کی اس کے بیٹے کو کسی نے اغواء کرلیا ہے،رتہ امرال پولیس فوری موقع پر پہنچی لیکن تحقیقات پر ایسا کوئی واقعہ سامنے نہیں آیا۔
پولیس کے مطابق بعد میں ملزمہ نے اپنے شوہر سے 15 لاکھ بٹورنے کی خاطر بوگس کال کرنے کا انکشاف کیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمہ کو گرفتار کر لیا،
ایس پی راول محمد حسیب راجہ نے عوام سے اپیل کی ہے ک ون فائیو ایمرجنسی ہیلپ لائن شہریوں کی سہولت کے لیے ہے، غلط استعمال پر قانونی کی جائے گی۔