
اسلام آباد ۔۔۔ پنجاب اسمبلی اور قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کے ممبران کی تنخواہوں اور مراعات میں بھی کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے ۔ اراکین سینیٹ کی تنخواہ پانچ لاکھ انیس ہزار روپے کرنے کی منظوری دے دی گئی
سینیٹرز کی تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے ہوگا۔ چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہوگا۔ سینیٹ کی فنانس کمیٹی نے ارکان سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافہ کی منظوری دی۔ منظور کردہ ایکٹ کے تحت ارکان سینیٹ کی تنخواہ بھی ارکان قومی اسمبلی کے مساوی ہوگی