
اسلام آباد ۔۔
اے این ایف نے تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے ۔ پانچ کاروائیوں میں 8 ملزمان گرفتار کرلیا گیا ۔
اے این ایف کے مطابق ان کاروائیوں میں 5 کروڑ 66 لاکھ سے زائد مالیت کی 248.429 کلو گرام منشیات پکڑی گئی ۔ تعلیمی اداروں میں بھی کارروائیاں کی گئیں ۔ سیالکوٹ میں سمبڑیال کے قریب 3 ملزمان سے 3.6 کلو چرس برآمد ہوئی ۔گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کرلیا ۔
اے این ایف کے مطابق راولپنڈی میں کوریئر آفس میں تھائی لینڈ سے بھیجے گئے پارسل سے 136 گرام ویڈ برآمد کیا گیا ۔ اسی طرح بلوچستان میں مستونگ کے علاقے کانک سے 220 کلو افیون برآمد ہوئی ۔ شیخوپورہ میں موٹرسائیکل سوار 3 ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 21.6 کلو چرس اور 2.4 کلو افیون برآمد کی گئی