
اسلام آباد ۔۔
وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر توسیع۔۔ 13 وفاقی وزرا، 11 وزیر مملکت اور 3 مشیر شامل وفاقی کابینہ میں ہو گئے۔شامل ہونے والے مزید نئے وزرا نے حلف بھی اٹھالیا
نئے وفاقی وزرا کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی ۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے نئے وفاقی وزرا سے حلف لیا۔ جس کے بعد وفاقی کابینہ کی مجموعی تعداد 31 ہوگئی ہے۔
حلف اٹھانے والے وزرا میں حنیف عباسی، طارق فضل چوہدری، معین وٹو، مصطفیٰ کمال، سردار یوسف، علی پرویز، شزہ فاطمہ، جنید انور، خالد مگسی، پیر عمران شاہ، اورنگزیب کھچی، رانا مبشر، رضا حیات ہراج شامل ہیں۔ حلف اٹھانے والے وزرائے مملکت میں بیرسٹر عقیل ملک، ملک رشید، ارمغان سبحانی، طلال چوہدری، کھیئل داس، رحمان کانجو، بلال کیانی، مختار بھرت، شذرہ منصب، انور چوہدری، وجیہہ قمر شامل جبکہ توقیر شاہ اور محمد علی سمیت وزیر اعظم کے 3 مشیروں نے بھی عہدے کا حلف اٹھالیا۔
تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر وفاقی وزرا موجود تھے۔ حلف اٹھانے والے تمام وزرا کے قلمدان بعد میں دئیے جائیں گے۔۔