
اسلام آباد ۔۔ مقصود منتظر
سینٹ اجلاس کے دوران سینیٹر دنیش کمار نے ایک بار پھر ایسی بات کہہ ڈالی جس کی وجہ سے دیگر تمام اراکین کے سر شرم سے جھک گئے ۔
سینیٹر دنیش کمار نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان شریف کا مقدس مہینہ چل رہا ہے ۔ پاکستان میں منافع خوروں نے اپنے بھائیوں پر چھریاں تیز کر لی ہیں۔ سستے بازاروں میں اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں ۔ اس ماہ مقدس میں غریب لوگوں پر مزید مشکلات پیدا کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ایم این ایز اور سینیٹرز لاکھوں روپے کی پارٹیاں کرتے ہیں مگر غریب مزدور کے بارے میں کوئی نہیں سوچتا۔ مہنگائی کا سانپ غریب عوام کو ڈس رہا ہے۔ یہ کس قسم کے انسان ہیں کہ ماہ مقدس میں بھی باز نہیں آ رہے۔ میں اقلیتی برداری سے اپیل کرتا ہوں کہ جہاں جہاں ممکن ہو سکے سستے بازار لگائیں جائیں اور جہاں ممکن ہو ریلیف دیا جائے۔
دنیش کمار نے یہ بھی کہا ہے کہ مہنگائی پر قابو نہ پانے پر تمام حکومتی ارکان ملزم ہیں۔ اچانک کیا ہو گیا ہے چینی غائب ہو گئی۔ غریبوں کے لئے بیس ارب روپے رکھے گئے تھے وہ کہاں ہیں۔ غیر مسلم ہونے کے باوجود میرا سر شرم سے جھک جاتا ہے