
اسلام آباد ۔۔
پی ٹی آئی کے ممبر پارلیمنٹ ثناء اللہ مستی خیل نے کہا ہے کہ ایک سال مکمل ہونے کے بعد حکومت کس چیز کا جشن منارہی ہے ، کیا مہنگائی ختم ہوگئی ،موجودہ حکومت کو شرم آنی چاہیے ، منتخب ممبران اسمبلی کو پارلیمنٹ کے اندر سے گھسیٹا گیا ،
انہوں نے کہا ہے کہ شہباز حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے نوجوان سمندر میں ڈوب رہے ہیں ۔۔اس حکومت کا کام صرف ٹیکس اکٹھا کرنا ہے ۔ ایک دن ایسا آئے بھی گا جب ہماری سانسوں پر ٹیکس لگائیں گے ۔ یہ حکومت جلد قبروں پر بھی ٹیکس لگائے گی ۔
انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں تحریک انصاف اور اس کی بانی عمران خان کی پاپولرٹی 94 فیصد تک بڑھ گئی ۔۔ حال ہی میں ایک اہم ادارے نے سروے کیا ہے جس میں معلوم ہوا ہے کہ پی ٹی آئی کی پاپولرٹی مزید بڑھ گئی ہے