
علیمہ خان کی اڈیالہ جیل کے باہر وکلا سے تلخ کلامی۔۔۔ کھری کھری سنادیں۔۔ کہا۔۔ بانی تحریک انصاف سے صرف وہی ملاقات کرے گا جسے ذمہ داری سونپی گئی ہو۔۔ اس کے علاوہ کوئی وکیل جیل کے اندر نہیں جائے گا۔۔
علیمہ خان نے وکلا سے کہا۔۔آپ نے کیا ڈرامہ لگایا ہوا ہے ہر بندہ صرف ملاقات کیلئے آجاتا ہے۔۔ آپ نے اب تک بانی کیلئے عدالت سے کیا ریلیف حاصل کیا؟ ہمارا بھائی اندر ہے، بچوں سے بات کرائی جارہی ہے نہ کتابیں مل رہی ہیں۔۔
علیمہ خان نے نعیم پنجوتھہ سے کہا۔۔ آپ بشریٰ بی بی کے فوکل پرسن ہیں، آپ کس کس سے ملتے ہیں؟ نعیم پنجوتھہ نے جواب دیا میں کسی سے نہیں ملا، جس سے ملا ہوں آپ بتائیں۔ علیمہ خان بولیں میرے ساتھ بدتمیزی نہ کریں۔۔
نعیم پنجوتھہ نے جواب دیا میں بدتمیزی نہیں کررہا، ہم جیلیں بھگت کر آئے، ہم پر پرچے ہوئے ہیں۔۔صورتحال کشیدہ ہونے پر موقعہ پر موجود وکلا نعیم پنجھوتہ کو سائیڈ پر لے گئے۔۔