
کوئٹہ ۔۔۔۔رپورٹ
بلوچستان میں بولان پاس کے قریب جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کا حملہ ۔۔سیکیورٹی فورسز کے بروقت جواب سے تین دہشت گرد ہلاک۔۔ بیس مسافروں کو بحفاظت چھڑوا لیا گیا
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے بولان پاس ڈھاڈر کے مقام پر جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے عام شہریوں کو ٹارگٹ کیا۔ حملہ آوروں نے جعفر ایکسپریس کو ٹنل میں روک کر مسافروں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے ، کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔
انتہائی دشوار گزار اور سڑک سے دور ہونے کے باوجود،سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کیا۔ سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور دلیرانہ کارروائی نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد واصلِ جہنم ہوگئے جبکہ 20 مسافروں کو بحفاظت چھڑوا لیا گیا ہے۔ علاقے میں ایف سی فورسز کا کلئیرنس آپریشن جاری ہے اور باقی دہشتگردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جا رہی ہے۔