
پی ٹی آئی کی جانب 14 اراکین اجلاس میں شرکت کریں گے، ارکان کی شمولیت کی فہرست دے دی۔
پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی نے قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس میں شرکت کی باقاعدہ منظوری دے دی،ذرائع کے مطابق کچھ پی ٹی آئی اراکین کی جانب سے ان کیمرہ اجلاس میں شرکت کرنے کی مخالفت کی اراکین نے موقف اختیار کیا کہ جب تک بانی پی ٹی آئی اجازت نا دیں اجلاس میں شرکت نہیں کرنی چاہیے، جبکہ زیادہ تر پی ٹی آئی اراکین ان کیمرہ اجلاس میں شرکت کے حامی ہیں ، پی ٹی آئی کی جانب 14 اراکین شرکت کریں گے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق عمر ایوب، بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، زرتاج گل، صاحبزادہ حامد رضا کل قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کریں گے،عامر ڈوگر، محمد بشیر خان، ثنا اللہ مستی خیل، علی محمد خان اور زبیر خان بھی شرکت کریں گے،شبلی فراز، علی ظفر، ہمایوں مہمند اور عون عباس شریک ہوں گے، پی ٹی آئی نے پارلیمانی کمیٹی میں شرکت کرنے والوں کے نام بھجوا دیے
چئیر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے بچوں کی چھ ماہ سے بات نہیں کرائی گئی ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہرکا کہنا تھا کہ آخری لمحات میں کیے جانے والے فیصلوں کا ہمارے پاس اختیار ہے ،ہماری کوشش ہے کہ اجلاس میں زیادہ لوگ آ جائیں ،جن علاقوں کے لوگ متاثر ہیں ان کی شرکت ہونی چائیے ،ہمارے جو تحفظات ہیں وہ کل ہم سامنے رکھیں گے۔