
اسلام آباد ۔۔۔
قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس دو گھنٹے سے جاری ہے ۔۔ کمیٹی کو ملک میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات پر بریفنگ دی گئی ۔ سپہ سالار جنرل عاصم منیر کا اجلاس سے 50 منٹ کا خطاب۔۔ ڈی جی ایم او نے بریفنگ میں ایک گھنٹے سے زائد وقت لیا
قومی اسمبلی کے سپیکر کی زیر صدارت اہم اجلاس جاری ہے ۔ جس میں آرمی چیف نے شرکاء کو دہشتگردی کی حالیہ لہر اور سیکیورٹی اقدامات پر اعتماد میں لیا۔۔ جنرل عاصم منیر نے اجلاس سے 50 منٹ کا خطاب کیا ۔ ڈی جی ایم او نے بریفنگ بھی تفصیلی بریفنگ دی ۔
ذرائع کے مطابق دہشتگردی کے واقعات میں فتنہ الخوارج ملوث ہیں۔ فتنہ الخوارج کو بھارتی خفیہ ایجنسی را اور افغانستان سے مدد مل رہی ہے۔ را اور دیگر ملک دشمن ایجنسیاں خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بدامنی پھیلا رہی ہیں۔۔ دہشتگردی میں غیر ملکی ساخت کا اسلحہ استعمال ہورہا ہے۔ جعفر ایکسپریس واقعہ میں بھی افغانستان سے دہشتگردی کا واقعہ آپریٹ ہوا۔ بنوں کینٹ پر حملے میں کئی افغانی شہری ملوث تھے۔۔رمضان المبارک سے پہلے دہشتگردی کی لہر میں اضافہ ہوا