
روایات اور رسم و رواج کی بنیاد پر خواتین کو وراثت سے محروم کرنا غیراسلامی ہے۔۔ وفاقی شرعی عدالت نے خواتین کو وراثت سے محروم کرنے کے خلاف بڑا فیصلہ سنادیا ۔۔ خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی ۔۔
خبردار ہوشیار ۔۔۔ خواتین کو وراثت سے محروم کیا تو قانون کے شکنجے میں آئیں گے
کیونکہ خواتین کو وراثت سے محروم کرنا غیراسلامی ہے ۔۔۔ شریعت کورٹ نے مہر ثبت کردی
شرعی عدالت نے روایات اور رسم و رواج کی بنیاد پر خواتین کو وراثت سے محروم کرنا غیراسلامی قرار دے دیا۔ جسٹس اقبال حمید الرحمان کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے فوزیہ جلال شاہ کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا ۔ عدالت نے خواتین کو وراثت سے محروم کرنے والوں کیخلاف فوجداری کارروائی کی ہدایت کردی۔
عدالت کو بتایا گیا کہ بنوں میں چادر اور پرچی نامی روایات پر عمل ہوتا ہے۔ خیبرپختونخوا حکومت کے مطابق ایسے رسم و رواج نہ رائج ہیں نہ ان کی کوئی اہمیت ہے۔
اس میں کہا گیا کہ بتایا گیا کہ چادر اور پرچی کے نام پر خواتین وراثت سے محروم کیا جاتا ہے، اسلام سے قبل زمانہ جہالت میں خواتین کو وراثت سے محروم رکھا جاتا تھا۔