
مظفرآباد ۔۔۔
جنت نظیر وادی کشمیر میں محبت میں ناکامی پر نوجوان لڑکے اور لڑکی نے دریائے جہلم کو اپنی محبت کا امین بنا لیا۔ تفصیلات کے مطابق شمالی کشمیرکے ضلع بارہ مولہ کے علاقے کھلا بٹ اڑی کے نوجوان اور لڑکی نے گزشتہ دنوں گھریلو تنازعات کے باعث جدائی کے اندیشے سے دل برداشتہ ہو کر دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی ۔ ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے جوڑے کی شناخت یاسر خان جبکہ لڑکی کی عاسیہ بانو کے نام سے ہوئی ، جن کا تعلق اڑی کھلا بٹ سے ہے۔
دریا جہلم میں چھلانگ لگانے والا پریمی جوڑا سماج کی نظروں سے دریائے جہلم میں بہہ کر مقبوضہ کشمیر سے آزاد کشمیر میں پہنچ آیا ، مقبوضہ کشمیر شروع ہونے والی محبت کی کہانی تب اختتام پذیر ہوئی جب تین روز قبل عاسیہ بانو کی لاش مظفرآباد تھوری کے مقام سے جبکہ یاسر خان کی لاش چناری سے برآمد ہوئی تھیں جن کی شناخت کا عمل مکمل کر لیا گیا