
اسلام آباد ۔۔۔
پاکستان نے خاموشی سے نئی ٹیم نیوزی لینڈ بھیجی اور اس نے تیسرے ٹی 20 میں نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے 16 ویں اوورز میں ہرا دیا۔ بے خوف حسن نواز نے دس چوکے سات سکس لگا کر سنچری بنائی ۔
نیوزی لینڈ نے 205 کا بڑا اسکور کیا تھا اور کسی کو امکان تک نہیں تھا کہ دو میچ ہارنے والی ٹیم اس جارحانہ انداز میں کھیل سکتی ہے پرانی ٹیم بالکل نئی لگی ۔ اس سے قبل کراؤڈ میں ایک پلے کارڈ دکھا گیا کہ ” ایک بالکل نیا کرکٹ بیٹ برائے فروخت۔ رابطہ پاکستانی کرکٹ ٹیم "
کمنٹری بوکس میں اس چیز کو تاریخی قرار دیا گیا۔ ایک کمینٹیٹر نے کہا ” یہ ناقابل یقین ہے یہ پاکستانی کرکٹ کا بڑا دن ہے ہر کھلاڑی کھل کر بے خوف کھیلا نئی کرکٹ کھیلا ” حارث نے 41 رنز 20 گیندوں پر بنائے
پاکستانی بولنگ بھی بہتر رہی اور کبھی کبھی لگتا تھا نیوزی لینڈ کے فیلڈز ہمارے لئے فیلڈنگ کررہے ہیں حارث رؤف کی تین وکٹیں اور ایک بہترین ناقابل یقین کیچ زبردست رہا ۔۔۔۔