
اسلام آباد۔۔۔ ایمن سید
پاکستان کے سفارتی میدان سے ایک غیر معمولی خبر سامنے آئی ہے۔ اسرائیلی اخبارات نے یہ خبر دی ہے جس کو الجزیرہ نے بھی کاپی کر کے اپنے قارئین تک پہنچایا ہے۔ان خبروں کے مطابق چند روز قبل دس روزہ پاکستانی وفد نے اسرائیل کا خفیہ دورہ کیا۔
یہ دورہ اسرائیلی تنظیم شراکت کی جانب سے کروایا گیا جو ایشائی ممالک کو اسرائیل کے قریب لانے میں کوشاں ہے۔ اسرائیلی اخبارات کے مطابق اس دس رکنی پاکستانی وفد میں دو خواتین سمیت مصنفین محقیقین اور چند صحافی بھی شامل تھے جن کو دورے کے دوران سخت سیکورٹی مہیا کی گئی ۔ وفد نے اسرائیل کی حکومتی اہم شخصیات سے ملاقاتوں کے علاؤہ پارلیمنٹ اور تاریخی عجائب گھروں کے دورے کئے۔ذرائع کے مطابق جیو نیوز کی خاتون صحافی بھی وفد میں شامل ہے ۔
ایسی صورتحال میں جب پاکستانی پاسپورٹ کسی بھی پاکستانی کو اسرائیل سفر کی اجازت نہیں دیتا یہ دورہ حیران کن ہے جس نے فلسطین میں ہونے والے اسرائیلی مظالم کو بھی بالائے طاق رکھ دیا۔ اس خبر پر رد عمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اور وزارت خارجہ اس دورے سے لا علم ہے نہ ہی یہ دورہ حکومتی تعاون سے کیا گیا لیکن اب اسکی تحقیق ہو گی کہ یہ دورہ کیسے ممکن ہوا اور کون افراد اس کا حصہ تھے