
اسلام آباد ۔۔۔۔ صدام مانگٹ
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بغیر اجازت احتجاج کرنے پر عورت مارچ قیادت کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ مقدمہ پرامن اسمبلی ایکٹ کے سیکشن 8 کے تحت درج کیا گیا۔ فرزانہ باری کی جانب سے 100/150 خواتین کے ہمراہ احتجاج کیا گیا،
مقدمہ کے متن میں کہا گیا ہے کہ صدر مسلم طلباء اور اسلامی نظریاتی پارٹی کے 50/60 کارکنان بھی شہید ملت چوک اکٹھے ہوئے،طلباء کے گروپ کی جانب سے عورت مارچ کے شرکاء کو روکنے کی کوشش کی گئی،دونوں گروپس کی جانب ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی گئی،دونوں فریقین کی جانب سے شہید ملت چوک کو بلاک کیا گیا، دونوں فریقین کی جانب سے کسی نے احتجاج سے قبل این او سی نہ لیا،۔۔۔
اسلام آباد میں دفعہ 144 کے نفاذ کے تحت ہر قسم کے احتجاج پر پابندی ہے،فرزانہ باری اور بلال ربانی کے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی احتجاج کیا، سٹی مجسٹریٹ کی مدعیت میں دونوں گروپس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے