
اسلام آباد۔۔۔ پاکستان سونے میں ڈوب گیا ۔۔ پاکستان کی سونے کی مجموعی درآمدات میں 84.89 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے ۔
سرکاری دستاویز کے مطابق فروری کے دوران پاکستان نے 43 کلو گرام سونا درآمد کرلیا، 43 کلو گرام سونے کا درآمدی بل 40 لاکھ 60 ہزار ڈالر رہا، گزشتہ سال کے فروری میں 32 کلو گرام سونا درآمد کیا گیا تھا،
دستاویز کے مطابق جنوری کے مقابلے فروری میں سونے کی درآمدات میں 71.24 فیصد اضافہ ہوا۔ جنوری میں 23 لاکھ 71 ہزار ڈالر مالیت کا 27 کلو سونا درآمد کیا گیا تھا۔ رواں مالی سال پہلے 8 ماہ کے دوران سونے کی درآمدات میں 53.71 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ جولائی تا فروری ملک میں 346 کلو گرام سونا درآمد کیا گیا، 8 ماہ کے دوران سونے کا درآمدی بل 2 کروڑ 71 لاکھ 79 ہزار ڈالر رہا۔۔۔