
اسلام اباد ۔۔۔۔ کئی بڑے حریت رہنماوں کے بعد یوسف نقاش، حکیم عبدالرشید اور بشیراندرابی نے بھی آل پارٹی حریت کانفرنس کو خیر آباد کہہ دیا ۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں سیاسی فرنٹ پر بھارت کیخلاف جدو جہد کرنے والے کئی تنظیموں کے رہنماوں کا حریت کانفرنس کو چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے ۔
معروف کشمیری رہنماجموں و کشمیر تحریک استقلال کے سربراہ غلام نبی صوفی المعروف غلام نبی وسیم ، کشمیر فریڈم پارٹی کے سربراہ سرتاج شریف’، ، جموں و کشمیر تحریک استقامت کے چیرمین غلام بنی وار ، جموں کشمیر سالویشن مومنٹ کے چیئرمین ظفر اکبر بٹ اور دوسری ایک تنظیم کے سربراہ شاہد سلیم کے علاوہ اب تک کئی حریت رہنما بھارت کے آئین کے ساتھ وفاداری کا حلف لے چکے ہیں ۔
اب تازہ ترین اطلاعات یہ ہیں کہ یوسف نقاش، حکیم عبدالرشید اور بشیراندرابی نے بھی آل پارٹی حریت کانفرنس کو خیر آباد کہہ کر ہندوستانی آئین کو تسلیم کرلیا ۔
حریت کانفرنس کے ذرائع کے مطابق ان رہنماوں پر وفاداری تبدیل کرنے کیلئے بھارتی حکام کی جانب سے ان رہنماوں پر شدید دباو ڈالا گیا ۔
حریت ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کچھ بھی کریں کشمیریوں کو تحریک آزادی سے علیحدہ نہیں کرسکتا ہے ۔