
راولپنڈی کے تھانہ دھمیال کے علاقہ میں غیرت کے نام پر لڑکے اور لڑکی کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا ۔مقتولین کی شناخت حیدر اور کنول عرف لائبہ کے نام سے کی گئی، دونوں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں ۔
مقتول لڑکا کلر سیداں کے علاقہ کا رہائشی تھا،لڑکی بھائی کے ساتھ رہائش پذیر تھی۔ مقتولین کو لڑکی کے بھائی نے گولیاں مار کر قتل کیا۔ مقتول نے لڑکی کا رشتہ بھی مانگا تھا،لڑکی والوں نے انکار کردیا تھا۔
سی پی او راولپنڈی نے ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کر دیئے۔ ایس پی صدر کو فوری موقع پر پہنچنے کی ہدایت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی گئی