مظفر آباد ۔۔ آزاد کشمیر بھر میں منشیات پر قابو پانے کیلئے سرکاری افسران ، ملازمین اور یونیورسٹی و کالجز کے طلباء کا ڈوپ ٹیسٹ کروانے کی تجویز زیر غور ہے۔ ٹیسٹ میں پازیٹیو آنے والے ملازمین ملازمت سے فارغ ہوں گے جبکہ ان کی مراعات بھی ختم ہونگیں ۔ اسی طرح طلباء و طالبات کی تعلیمی اسناد منسوخ کردی جائیں گی ۔
یہ اقدام آزاد کشمیر میں نوجوانوں اور مراد حضرات میں بڑھتے ہوئے منشیات کے استعمال کے کے رجحان کے باعث کیا جارہا ہے ۔ پچھلے چار پانچ سال سے آزاد کشمیر میں صورتحال بے قابو ہے جس کو اب قابو کرنے کیلئے ڈوپ ٹیسٹ کی تجویز سامنے آگئے ہے