
اسلام آباد ۔۔۔
رپورٹ ۔۔۔ مہوش قماس
کل جماعتی حریت کانفرنس اور کشمیر انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ آف ریلیشنز کے زیر اہتمام کشمیر ہاؤس میں سیمنار کا انعقاد کیا گیا جس میں اوورسیز کنونشن میں شرکت کیلئے پاکستان آئی ہوئی اوورسیز کمیونٹی ،سفارتکاروں، سیاسی شخصیات نے شرکت کی ۔ جماعت اسلامی کے سابق امیر سراج الحق، وزیراعظم آزاد کشمیر انوارالحق ، سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر، سردار عتیق سمیت کشمیری قیادت نے بھی شرکت کی ۔ سیمینار میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کے لئے تجاویز دی گئیں
شیری رحمان
پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر ڈائس پورہ مسئلہ کشمیر پر بڑا کردار ادا کر سکتی ہے۔ کشمیر میں نسل کشی کا خوفناک سلسلہ جاری ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کشمیر جو کوششیں کی سب جانتے ہیں۔ کشمیر میں مظالم پر بینظر بھٹو ہمیشہ ایکٹیو رہی۔ صدر آصف علی زرداری بلاول بھٹو نے بھی کشمیر پر ہمیشہ اواز بلند کی۔ فلسطین اور کشمیر میں مظالم ہو رہے ہیں۔ کشمیر اقوام متحدہ میں سب سے پرانا مسئلہ ہے۔۔انہوں نے کہا کشمیر دنیا کا سب بڑا جیل بن چکا ہے۔ کشمیر میں کالے قوانین کا نفاذ ہے۔ بھارت کشمیر میں آبادی کا تناسب بدل رہا ہے۔ مسلمانوں پر ہندوستان میں یلغار ہے۔ مشکل وقت میں ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم امن چاہتے ہیں۔ ہمارا ملک پر امن ہے
نفیس ذکریا
سابق سفیر نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ ہم نے کشمیر پر بڑا کام کیا۔ کشمیریوں کو آزادی ہندوستان سے چاہیے۔ ہمارا موقف کشمیر پر کلئیر ہے۔ کشمیریوں کو صفہ ہستی مٹانے کی کوشش کی جارہی ہے۔۔ کشمیر میں قتل عام کے واقعات پر بات ہی نہیں ہوتی۔ ہمارے پاس پورے سال کا کلینڈر ہونا چاہیے۔ہر مہینے میں ایک ایونٹ ہونا چاہیےسوشل میڈیا پر کشمیر پر بات ہونی چاہیے۔ میں خود کشمیر میں انسانی حقوق کا معاملہ سوشل میڈیا پر اٹھاتا ہوں۔ ہمیں کشمیر کاز پر ایک ڈائریکشن کی ضرورت ہے۔ ہمیں اپنے بچّوں کو بتانا ہے کہ سوشل میڈیا پر کشمیر کاز کا مقدمہ کس طرح اٹھانا ہے
سردار عتیق
سابق وزیر اعظم آزاد عتیق خان نے سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں کشمیر پر کام کرنے والوں کو ایک پیچ پر آنا ہوگا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ دنیا کو مسئلہ کشمیر سمجھانا ہو گا۔ پاکستان اندرونی مشکلات کا شکار ہے۔ بلوچستان میں ہندوستان حالات خراب کر رہا ہےمسئلہ کشمیر پر تسلسل سے کام ہونا چاہیے۔ ہمیں کشمیر کاز پر ہر دن کام کرنا ہو گا۔ کشمیر کے بغیر پاکستان کچھ نہیں ہے۔ جب ہم کشمیر کی بات کرتے ہیں تو ہم پاکستان کی بات کرتیں ہے۔آپ سب سے ایک ہی رشتہ یے اور وہ ہے پاکستانی اور کشمیری۔ اوورسیز کشمیری ہمارے سفیرہے ۔ آپ سب نے کشمیر کے لیے آواز اٹھائی ہوگی۔ اگر حکومت کشمیر کاز سے مخلص ہے تو آزاد کشمیر کی آواز بلند کرے۔
غلام محمد صفی
حریت رہنما غلام محمد صفی نے کہا ہے کہ آج کی بریفننگ نے ہمارے لیے نئے راستے کھولے ہیں۔ اس بریفینگ کو سامنے رکھیں تو مسئلہ کشمیر پر بہت کچھ کرنے میں کامیاب ہونگے۔ کشمیر پر ہم جہدوجہد جاری رکھیں گئے۔ ہم مسئلہ کشمیر کا کوئی نیا حل تلاش کرنے کے لیے نہیں نکلے ہیں۔ کشمیر کے مسئلہ کا حل حق خودارادیت ہے۔ رائے شماری کے زریعے کشمیر کا فیصلہ ہونا چاہیے۔مسئلہ کشمیر پر مذاکرات میں پاکستان ہندوستان چائنہ اور کشمیری بھی ٹیبل پر ہونے چاہئے۔ کشمیر پر فیصلہ کرنے کا اختیار کشمیری عوام کو حاصل ہے۔ہم کشمیر پر تقسیم نہیں ہونا چاہیے۔ ہم گرفتار حریت قائدین کی رہائی کی بات کرتے ہیں
الطاف وانی
حریت رہنما الطاف وانی نے کہا ہے کہ کشمیر کے اندر غیر ریاستی باشندوں کو بسایا جارہا ہے۔ پولیس میں غیر ریاستی باشندوں کو کشمیر میں تعینات کی گیا ہے بھارت کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کر رہا ہے ۔پولیٹیکل لیڈرشپ ہماری جیلوں میں قید ہے این آئی اے یاسین ملک کو سزائے موت دینا چاہتی ہے۔ بھارت میڈیا کے ذریعے حریت رہنماؤں کے خلاف پروپیگنڈا کرتا ہے۔ بھارت کشمیر میں چلنے والی تحریک کو دہشگردی سے جوڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔ کشمیریوں صحافیوں کے خلاف مقدمہ بنائے جارہے ہیں۔ ہمارے انٹرنیشنل ڈائس پورہ کو اس پر کردار کرنا ہو گا