
ڈھاکہ ۔۔۔میگھنا عالم اور سعودی سفیر کی لواسٹوری کا دی اینڈ ہوگیا ۔۔ محبت کی کہنانی ایسے موڑ پر ختم ہوگَئی جس میں ماڈل کو جیل جانا پڑا ۔۔۔ سعودی عرب کے سفیر سے شادی سے انکار کرنا بنگلہ کی ماڈل و ادکارہ میگھنا کو بہت مہنگا پڑ گیا ۔۔ مس ارتھ بنگلہ دیش میگھنا گرفتار کرلیا گیا۔
میگھنا کے والد کے مطابق ان کی بیٹی کی گرفتاری ڈھاکہ میں سعودی سفیر کے ساتھ تعلقات کا نتیجہ ہے۔ سعودی سفیر اور میگھنا ریلیشن شپ میں تھے ۔ میگھنا نے اُس کی شادی کی پیشکش سے انکار کر دیا تھا جب میری بیٹی کو علم ہوا کہ وہ سفیر پہلے سے شادی شدہ ہے تو اُس نے سعودی سفیر کے گھر کال ملادی تھی اور اسکی بیوی سے بات بھی کی تھی۔
میگھناکو گرفتاری کے بعد ڈھاکہ میں عدالت کے سامنے پیش کیا گیا، بعدازاں عدالتی حکم پر اُنہیں 30 دن کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔ میگھنا عالم، جو 2019 میں مس یونیورس بنگلہ دیش مقابلے میں 18ویں نمبر پر آئیں اور 2020 میں مس ارتھ بنگلہ دیش کا اعزاز حاصل کیا، انہیں 10 اپریل 2025 کی رات کو گھر پر چھاپے کے دوران اُس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ فیس بک لائیو کر رہی تھیں۔