
پاکستان کی جانب سے سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے وفد کی قیادت کی،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے دوطرفہ تعلقات سمیت سیاسی، اقتصادی ، تجارتی ، زراعت، ماحولیات اور تعلیم میں تعاون پر بات چیت ہوئی۔۔اس کے علاوہ سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے مشیر برائے امور خارجہ سے بھی ملاقات کی، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ڈاکٹر یونس نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے دوطرفہ تعلقات کے بارے میں اظہار خیال کیا،انہوں پاکستان کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔واضع
رہے کہ ایف ایس ایل سی کا ساتواں دور 2026 میں اسلام آباد میں ہوگا۔
ملاقات کی تصویری جھلکیاں