
روس نے افغان طالبان کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکال دیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق روس کی سپریم کورٹ نے روسی پراسیکیوٹر جنرل کی درخواست پر طالبان پر روس کی جانب سے عائد پابندی معطل کردی ہے۔روس افغانستان جنگ کے بعد تقریبا 20 سال پہلے افغان طالبان کو باضابطہ طور پر دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا تھا۔اس پابندی کے خاتمے کے بعد روس اور افغان قیادت کے تعلقات مزید بہتر ہونے اور تعاون بڑھانے کی راہ ہموار ہونےکا امکان ہے۔طالبان نے جب سے حکومت سمبھالی تب سے بتدریج طالبان روس کے ساتھ تعلقات بنانے کی کوشش میں تھے۔اور روس نے طالبان حکومت کو تسلیم بھی کر لیا تھا۔ایک برس قبل صدر پیوٹن دہشت گردی کے خلاف جنگ میں طالبان کو اتحادی بھی قرار دے چکے ہیں۔