
عمران خان سے ملاقات کے لیے گئے پی ٹی آئی رہنماوں کو بانی سے ملنے کی اجازت نہ ملی۔حسب ذائقہ احتجاج بھی کیا لیکن پولیس والوں نے ایک نہ چلنے دی ۔
بانی پی ٹی ائی کی بہنوں سمیت عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا اور احمد خان بھچڑکو گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کے رہنماوں کو چکری کے قریب جا کر چھوڑ دیا گیا۔ذرائع کے مطابق پولیس والوں نے زبردستی پی ٹی آئی رہنماوں کو کھانا کھلایا،اور گھروں کو جانے کی اجازت دے دی ۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی خاتون رہنما نے کھانے میں کم نمک ہونے کی شکایت کی ۔
گرفتاری کے وقت عمرایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود ہمیں عمران خان سے ملنے نہیں دیا جا رہا۔ملکی حالات کیا ہیں سب کے سامنے ہیں ۔لیکن اس کے باوجود حکومت ان مسائل کو چھوڑ کر پی ٹی آئی کے پیچھے پڑ گئی ۔
علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہمیں اپنے بھائی سے نہیں ملنے دیا جا رہا ۔عمران خان کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے ۔