
سری نگر ۔۔۔
مقبوضہ کشمیر کے مشہور اور مصروف سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم مسلح افراد نے سیاحوں کے ایک گروپ پر حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں متعد افراد ہلاک و زخمی ہوگئے ہیں ۔۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مسلح جنگجووں نے سیاحوں کے ایک گروپ پر حملہ کیا ہے ۔ اس حملے میں 7 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ زخمیوں میں سے ایک کی موت ہوگئی ہے ۔ بی بی سی کے مطابق حملے میں پانچ افراد مارے گئے جبکہ ڈی ڈبلیو کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 24 ہے ۔ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے بھارتی فوج نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔
واقعہ جنوبی کشمیر کے پہلگام علاقے میں پیش آیا جو سیاحوں میں کافی مقبول ہے۔ گرمیوں کے موسم میں ہزاروں سیاح اس علاقے کی سیر کے لیے آتے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ حملے میں کئی سیاح زخمی ہوگئے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ حملہ آوروں نے سیاحوں پر اندھا دھند گولیاں چلائیں ۔۔ جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔۔۔