
اسلام آباد ۔۔۔
کشمیر جرنلسٹس فورم کے وائس پریزیڈنٹ خالد گردیزی نے پہلگام حملے پر بھارتی میڈیا کی جانب سے کشمیری عوام اور پاکستان پر الزامات لگانے کی روش کو غیر ذمہ دارانہ اور قابلِ مذمت قرار دے دیا ۔ اپنے ایک بیان میں خالد گردیزی نے کہا ہے کہ بغیر شواہد کے پاکستان یا کشمیری عوام پر الزامات عائد کرنا صحافت کے بنیادی اصولوں کی نفی ہے۔
انہوں نےکہا کہ اب خود بھارت کے عوام بھی بھارتی میڈیا کی جانبدار رپورٹنگ پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ بھارتی عوام خود اس جھوٹے بیانیے کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں ۔ عالمی اداروں، صحافتی تنظیموں اور انسانی حقوق کے اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسی گمراہ کن صحافت کا نوٹس لیں، جو نہ صرف کشمیری عوام کو بدنام کر رہی ہے بلکہ پورے خطے میں کشیدگی کو ہوا دے رہی ہے۔۔