
اسلام آباد ۔۔۔
پہلگام واقعہ کے بعد بھارتی فوجی حواس باختہ ہونے لگے۔۔ ایک اہلکار سرحد پار کرکے پاکستان میں داخل ہوگیا
بھارتی میڈیا کے مطابق فیروز پور میں بی ایس ایف کے اہلکار نے غلطی سے سرحد کراس کرلی جسے پاکستانی رینجرز نے گرفتار کرلیا۔۔ گرفتار بھارتی فوجی اہلکار کی تصویر بھی سامنے آگیا ۔۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فوج اہلکار کو واپس لینے کیلئے رینجرز اور بی ایس ایف حکام کے درمیان رابطہ ہوگیا ہے ۔۔۔
پاکستانی حکام کے مطابق پکڑے گئے بھارتی اہلکار سے ایک جی ٹو رائفل، 60 راؤنڈز کے ساتھ تین میگزین، ایک پانی کی بوتل، دو مچھر بھگانے والے (اگربتی)، ایک ٹارچ، ایک واکی ٹاکی سیٹ، ایک لائٹر اور ایک کپڑے کا بیگ برآمد ہوا ۔
گرفتار اہلکار کی شناخت کانسٹیبل پی کے سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔ جو 18/28 ٹی سی مکھر جی اسٹریٹ، کولکتہ مغربی بنگال ، ضلع ہگلی کا رہائشی ہے ۔ اس نے 17 سال تک بھارتی فورس میں خدمات انجام دیں۔ جب کہ اس نے دعویٰ کیا کہ وہ 24 بی ایس ایف بٹالین سے ہے، پاکستانی انٹلیجنس کے ریکارڈ میں اس کی یونٹ کو 182 بی ایس ایف بٹالین کے طور پر شناخت کرلیا گیا۔