
سفارتی ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ کی جانب سے بھارتی ناظم الامور گیتیگا سری واستو کو طلب کیا تھا۔ دفتر خارجہ نے ایک ڈی مارش ان کے حوالے کیااور باضابطہ تحریری طور پر پاکستان کے فیصلوں سے آگاہ کردیا۔ بھارتی ہائی کمشن کے ڈیفنس، ائیر اور نیول اتاشی کو ناپسندیدہ قرار دینے اور پاکستان چھوڑنے کے فیصلے سے آگاہ کیا گی۔ بھارتی ہائی کمیشن کے عملے کو 30 افراد تک محدود کرنے کے کا کہا گیا ۔۔۔ سکھ یاتریوں کے علاوہ تمام بھارتی شہریوں کو 48 گھنٹوں میں پاکستان چھورنےاور واہگہ چیک پوسٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ بھارتی ناظم الامور کو سندھ طاس معاہدے کی یک طرفہ معطلی کے جواب میں شملہ و دیگر پاک بھارت معاہدے معطل کرنے کے امکانات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ یہ بھی بتایا گیا کہ پاک بھارت تجارت بشمول بلواسطہ تجارت کی معطلی کا فیصلہ بھی کرلیا گیا