
پاکستان کی مسلح افواج نے واضح کیا ہے کہ نو مئی کے سانحہ کے منصوبہ سازوں، سہولت کاروں اور کرنے والوں کے ساتھ نہ تو کوئی سمجھوتہ ہو سکتا ہے اور نہ ہی انہیں قانون کی دھجیاں اڑانے کی اجازت دی جائے گی۔۔۔اصل مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ مستقبل میں کوئی بھی ہمارے ہیروز کی یادگاروں اور ہمارے اتحاد کی علامتوں کو اسی طرح کے غلط طرز عمل کے ذریعے بے حرمتی کرنے کی جرات نہ کرے۔۔۔۔مسلح افواج کا پاکستانی عوام کے ساتھ بہت خاص رشتہ ہے۔۔۔
پاکستان کی مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے 9 مئی کو ہونے والی مجرمانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کی یے۔۔۔۔
آئی ایس پی آر کے مطابق عسکری قیادت کا کہنا ہے کہ ہماری قومی تاریخ کے اس سیاہ دن پرسیاسی طور پر محرک اور برین واشڈ شرپسندوں نے ایک بغاوت کی اور جان بوجھ کر ریاستی اداروں کے خلاف تشدد کا سہارا لیا۔۔۔ان شرپسندعناصر نے جان بوجھ کر ریاست کی مقدس علامتوں اور قومی ورثے سے تعلق رکھنے والے مقامات کی توڑ پھوڑ کی۔۔جس کا مقصد ملک میں خود ساختہ اور تنگ نظر انقلاب لانے کی ناکام کوشش تھی۔۔
عسکری قیادت کا کہنا ہے کہ شرپسند عناصر کا بنیادی مقصد افراتفری پھیلا کر عوام اور مسلح افواج کے درمیان تصادم کو ہوا دے کر پاکستان کو غیر مستحکم کرنا تھا۔۔مسلح افواج نے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تخریب کاروں اور ان کے سرغنوں کے ساتھ ساتھ ان کے منصوبہ سازوں کی گھنائونی سازش کو ناکام بنا دیا۔۔۔
فوٹیج۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔نیٹ
اپنے بیان عسکری قیادت نے کہا ہے کہ قومی ہم آہنگی اور استحکام کو نقصان پہنچانے میں ناکام ہونے کے بعد سازش کے منصوبہ سازوں، سہولت کاروں اور کرنے والوں نے مسلح افواج اور ریاست کے خلاف نفرت کی ایک مذموم مہم شروع کی۔۔ان شرپسند عناصر نے بیانیے کو توڑ مروڑ کر شرمناک طریقے سے خود کو بری الذمہ قرار دینے اور الزام ریاستی اداروں پر ڈالنے کی بھی کوشش کی۔۔
فوٹیج۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔نیٹ
عسکری قیادت کا کہنا ہے کہ انہی وجوہات کی بنا پر9 مئی سانحہ کے منصوبہ سازوں، سہولت کاروں اور کرنے والوں کے ساتھ نہ تو کوئی سمجھوتہ ہو سکتا ہے اور نہ ہی انہیں قانون کی دھجیاں اڑانے کی اجازت دی جائے گی۔۔۔۔اصل مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ مستقبل میں کوئی بھی ہمارے ہیروز کی یادگاروں اور ہمارے اتحاد کی علامتوں کو اسی طرح کے غلط طرز عمل کے ذریعے بے حرمتی کرنے کی جرات نہ کرے۔۔۔
فوٹیج۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔نیٹ
مسلح افواج نے ملکی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کا دفاع کرنے اور پاکستان کے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے عزم کی تجدید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے شہدا اور ان کے خاندان پاکستان کا فخر ہیں۔۔۔مسلح افواج اپنے وقار اور عزت کو ہر قیمت پر برقرار رکھنے کا عہد کرتی ہیں۔۔۔آئیے آج پاکستان کو کمزور کرنے کی سازشوں کی پرزور مذمت کریں اور اپنے پیارے ملک کی خوشحالی اور استحکام کے لیے مل کر کام کریں۔۔۔پاکستان کی مسلح افواج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد۔۔