کراچی اور اسلام آباد سے پہلی تین حج پروازیں مدینہ منورہ پہنچ گئیں۔۔۔جہاں پاکستانی سفیر نے عازمین حج کا استقبال کیا۔۔۔سب سے پہلی فلائٹ پی اے ایک سو چھہتر کراچی سے 179 عازمین حج کو لیکر مدینہ منورہ پہنچی۔۔۔۔۔کراچی سے پی ایف سات سو چون دوسری پرواز کے ذریعے 151 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچے ۔ اسلام آباد سے بھی پی اے دو سو چھہتر تیسری پرواز کے ذریعے 200 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ گئے۔۔۔مدینہ منورہ پہنچنے پر پاکستانی سفیر احمد فاروق، ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو، قونصل جنرل خالد مجید، ڈائریکٹر حج مدینہ ضیاء الرحمن، ڈائریکٹر سہولت و تعاون احمد ندیم خان، ڈائریکٹر معاونین اصغر یوسفزئی اور ڈائریکٹر حج میڈیکل مشن بریگیڈیئر جمیل لاکھیر نے عازمین حج کا استقبال کیا۔۔۔