
راولپنڈی ۔۔۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پچیس اور چھبیس اپریل کی درمیانی رات خارجی دہشت گردوں نے پاک افغان انٹرنیشنل بارڈر پر دراندازی کی کوشش کی ۔ شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں سکیورٹی فورسز نے دراندازی کا بروقت پتہ چلا لیا۔ فورسز نے دہشت گردوں کی طرف سے در اندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔
سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں 54 خارجی دہشت گرد مارے گئے،ہلاک ہونے والے خارجی دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ۔ خارجی دہشت گرد اپنے غیر ملکی اقاؤں کی شہ پر در اندازی کی کوشش کر رہے تھے، انٹیلیجنس رپورٹس
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خارجی دہشت گردوں کا مقصد پاکستان میں ہائی پروفائل دہشت گردی کی کوشش کرنا تھا،بھارت کی جانب سے بنیاد الزامات کی مہم کے دوران خارجی دہشت گردوں کی کاروائیاں ظاہر کرتی ہیں کہ وہ کس کے مقاصد کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ایسی کاروائیاں ریاست اور اس کے شہریوں سے غداری اور دھوکے کے مترادف ہیں،