
اسلام آباد ۔۔۔
موسم گرما آنے کے باوجود ملک میں چائے کی ڈیمانڈ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ پاکستانی ایک ماہ میں 10 ارب 30 کروڑ 94 لاکھ روپے کی چائے پی گئے۔ فروری کے مقابلے مارچ میں چائے کی درآمدات میں 27.35 فیصد اضافہ ہوگیا۔
سرکاری دستاویز کے مطابق مارچ کے دوران 23 ہزار ٹن سے زائد چائے درآمد کی گئی،ایک ماہ میں چائے کا درآمدی بل 5 کروڑ 80 لاکھ 51 ہزار ڈالر رہا، فروری کے دوران 18 ہزار 522 ٹن چائے درآمد کی گئی تھی،فروری میں چائے کا درآمدی بل 4 کروڑ 55 لاکھ 85 ہزار ڈالر تھا، 9 ماہ کے دوران پاکستانی 131 ارب 55 کروڑ 42 لاکھ روپے کی چائے پی گئے۔
دستاویز کے مطابق جولائی تا مارچ ایک لاکھ 84 ہزار 663 ٹن چائے درآمد کی گئی، 9 ماہ کے دوران چائے کا درآمدی بل 46 کروڑ 82 لاکھ 48 ہزار ڈالر رہا، جولائی تا مارچ چائے کی درآمدات میں سالانہ 5.45 فیصد کی کمی ہوئی،