
عمران خان سے جیل میں ملاقات کا دن
پاکستان تحریک انصاف پارلیمانی پارٹی اجلاس کے جاری اعلامیے میں کہا گی کہ پاک بھآرت کشیدگی پر آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے ،جس میں بانی پی ٹی آئی کو بھی مدعو کیا جائے ۔فورم نے قرار دیا کہ عوام اور عدلیہ کے مابین خلیج تیزی سے بڑھ رہا ہے، چیف جسٹس عدلیہ کا وقار بحال کرنے میں کردار ادا کریں۔۔اجلاس میں پہلگام واقعہ پر بھارتی الزامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ سندھ تاس معائدے کی خلاف ورزی اعلان جنگ کے مترادف ہے ۔۔۔جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ہمارے ہزاروں لوگوں نے دہشت گردی کے خلاف اپنی جانیں گنوائیں، پی ٹی آئی خطے میں دہشت گردی کے خلاف ہے ۔۔۔